ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / طویل تفتیش کے بعدای ڈی نے گوشت تاجرمعین قریشی کوگرفتارکیا

طویل تفتیش کے بعدای ڈی نے گوشت تاجرمعین قریشی کوگرفتارکیا

Sat, 26 Aug 2017 20:58:47  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،26اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشہور کاروباری معین قریشی کو ایک طویل تفتیش کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔معین کی گرفتاری منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔معین پر سی بی آئی کے کئی حساس معاملات میں ڈیل کرانے کابھی الزام ہے۔مشہور گوشت برآمدکنندہ اور تاجر معین قریشی ای ڈی رڈار پر ایک طویل عرصے تک تھے۔یہ الزام لگایا گیا ہے کہ سی بی آئی کے کئی معاملے میں معین نے پیسہ لیاہے۔اس معاملے میں سابق سی بی آئی کے ڈائریکٹر اے پی سنگھ نے بھی معین کے ساتھ ملزم ہیں۔ای ڈی معین کے خلاف فیما اور پی ایم ایل دونوں کے تحت تحقیقات کر رہا ہے۔
اپنے وی آئی پی تعلقات کو لے کر بحث آئے کاروباری معین قریشی سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹرز اے پی سنگھ اور رنجیت سنہا کے خاص بتائے جاتے ہیں۔کیس سنگھ اور اے پی سنگھ کے خلاف بھی رجسٹرڈہوچکا ہے۔کانگریس کے بہت سے سینئرلیڈران کے ساتھ معین کے تعلقات بتائے جاتے ہیں۔تازہ ترین معلومات کے مطابق معین عدالت میں ہفتہ کو موجود ہوں گے۔ای ڈی ٹیم تفتیش کیلئے انہیں ریمانڈپرلے گی۔قریشی کے خلاف بھی الزام ہے کہ انہوں نے کانگریس رہنماؤں کا حوالہ کے ذریعے کالادھن باہربھیجا۔
 


Share: